خوشخبری! امارات کے وزٹ ویزا کی مدت میں ایک مرتبہ 30 دن کی توسیع کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایجنسیاں

متحدہ عرب امارات میں شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سکیورٹی کی وفاقی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو افراد، رشتہ داروں یا دوستوں کی دعوت پر 30، 60، یا 90 دن کی معیاد کے وزٹ ویزے پر یو اے ای میں موجود ہیں، اب وہ اپنے وزٹ کی مدت ایک مرتبہ 30 دن کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 750 درہم فیس ادا کرنا ہو گی۔

سمارٹ ایپلی کیشن "UAEICP" کے ذریعے ویزا کی توسیع کے لیے بآسانی درخواست دی جا سکتی ہے۔

ایکسٹینشن سروس کی اہلیت کے لیے، درخواست کے وقت وزیٹر کی بذاتِ خود ملک میں موجودگی لازمی ہے، اور ان کا پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ تک کے لیے کارآمد ہونا چاہیے۔ توسیع کے لیے مطلوبہ دستاویزات میں داخلے کا اصل اجازت نامہ اور ایک ذاتی رنگین تصویر شامل ہے جو منظور شدہ معیارات پر پورا اترتی ہے۔

ویزا کی مدت میں توسیع کے لیے مطلوبہ فیس کا شیڈول حسب ذیل ہے :
ڈی ایچ 500 - اجراء کی فیس،
ڈی ایچ 100 - درخواست کی فیس
ڈی ایچ 100 - سمارٹ سروسز کی فیس ڈی ایچ 50 - انشورنس اور IA کی فیس

گمشدہ/غائب ڈیٹا یا نامکمل دستاویزات کی وجہ سے واپس آنے والی درخواستیں 30 دن بعد الیکٹرانک طور پر مسترد کر دی جائیں گی۔ مسلسل تین دفعہ مسترد ہونے کے بعد، درخواست مستقلاً مسترد کر دی جاتی ہے۔

مسترد ہونے کی صورت میں، صرف اجراء کی فیس اور مالی ضمانتیں، اگر کوئی ہیں، تو واپس کر دی جائیں گی۔
کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقم کی واپسی کی کارروائی چھے ماہ کے دوران کی جاتی ہے۔ چیک/بینک میں منتقلی (صرف
متحدہ عرب امارات کے بینک) زیادہ سے زیادہ پانچ سال کے اندر کر دی جاتی ہے۔

وفاقی اتھارٹی نے سمارٹ درخواست کے ذریعے بیرونِ ملک رشتہ داروں یا دوستوں کے لیے وزٹ ویزا کی درخواست دینے کے عمل کو آسان کیا ہے۔ اس سے صارفین کے تجربے میں بہتری آئے گی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں اور رہائشیوں - سب کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

اتھارٹی کی طرف سے رشتہ دار یا دوست کے لیے وزٹ ویزا جاری کرنے کے لیے کئی شرائط رکھی گئی ہیں، جن میں رشتہ داری کا ثبوت اور دورے کے جواز شامل ہیں۔ اگرایک غیر ملکی بیوی اپنے شوہر سے ملنے کے لیے آنا چاہے جو GCC کا شہری ہے، تو اس کے پاس اپنے شوہر کے ملک میں رہائش کا اجازت نامہ ہونا ضروری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں