فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے دھڑن تختہ کو روکنے کے لیے کام کرے گا:دفتر نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے اتوار کے روز فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت مغرب کی حمایت یافتہ فلسطینی اتھارٹی کے خاتمے کوروکنے کے لیے کام کرے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نیتن یاہواور ان کے وزیردفاع کابینہ کے سامنے "فلسطینی علاقے میں شہری صورت حال کو مستحکم کرنے کے اقدامات" پیش کریں گے لیکن اس نے بیان میں مزید کوئی تفصیل نہیں دی ہے۔

اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کر رہا ہے جہاں صدر محمود عباس کے زیرقیادت فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کو محدود خودمختاری حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں