جازان میں پل سے گاڑی کے گرنے کا حادثہ کیسے پیش آیا؟تفصیلات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کےٹریفک جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ہفتے کی شام جازان میں توحید پل کے اوپر سے ایک کار کے گرنے کے حادثے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم"ٹویٹر" کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جازان کے علاقے سے گذرنے والی ایک گاڑی کو توحید پر حادثہ پیش آیا۔ کار ٹریک سے باہر نکل کر پل سےنیچے جا گری، حادثے میں کار کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے صارفین نے جازان میں توحید پل کے اوپر سے گرنے والی کار کے خوفناک حادثے کا ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے۔

ویڈیو میں ایک کار کو پل کے نیچے سے دھواں نکلتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ پل کے اوپر سے کچھ لوگ صورتحال کو دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ کار کا ڈرائیور بچ گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں