’قدرتی حسن سے مالا مال جبل ’ تھویٰ‘ جس کے مناظر سیاحوں پر سحر طاری کردیتے ہیں‘

سعودی فوٹوگرافر عبداللہ بن جاری نے جبل تھویٰ کے قدرتی مناظر کی عکس بندی کرکے انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جنہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے جنوب میں واقع ’کوہ تھویٰ‘ کا شمار مملکت کے نسبتا ٹھنڈے اور پُرفضا مقامات میں ہوتا ہے۔ موسم گرما میں سیاح اور فوٹو گرافی کے شوقین حضرات اس پہاڑی علاقے کا رخ کرتے ہیں اور اس کے قدرتی حسن اور دلکش مناظر سے جی بھر کرلطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس پہاڑ کی سیر کرنے والے اس کے قدرتی حسن کے دیوانے ہیں اور وہ بار بار اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

حال ہی میں سعودی عرب کے قدرتی مناظرکے فوٹو گرافر عبداللہ بن جاری مملکت کے جنوب مشرقی پہاڑ ‘کوہ تھویٰ‘ کے علاقے ’خاط مرکز‘ کا دورہ کیا۔ یہ علاقہ سعودی عرب کےعلاقے عسیر کی المجاردہ گورنری کا حصہ ہے۔ انہوں نے جبل تھویٰ کے دلکش مناظر کی عکس بندی کی جنہیں بعد میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کرکے ناظرین سے داد تحسین سمیٹی۔

عبداللہ بن جاری کی لی گئی تصاویر میں جبل تھویٰ کا قدرتی حسن اور دلکش نظارے نظروں کو خیرہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

بن جاری نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ "میں ان قدرتی مناظر جن میں قدرت کی صناعی اور کاری گری کی جھلک دکھتی ہے کی عکس بندی کو بہت پسند کرتا ہوں۔ اس پہاڑ کی تصاویر لینے کا مقصد کوہ تہویٰ کے اس خدائی حسن کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

دلکش نظارہ

انہوں نے بتایا کہ یہ پہاڑ سطح سمندر سے 1,600 میٹر (5,249 فٹ) بلندی پر ہے۔ اس کے مشرق میں ایک تاریخی گاؤں’رھوہ آل صمید گاؤں آباد ہے۔ یہ گاؤں تاریخی اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت ترین سیاحتی علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ پہاڑ کی نچلی طرف وادی ’السلیل‘ واقع ہے جو اپنے گھنے درختوں اور وافر پانی کے لیے مشہور ہے۔ اس کے مخالف سمت میں الشغیب گاؤں ہے۔ یہ گاؤں بھی گھنے درختوں اور دلکش مناظر فطرت کے لیے مشہور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "تصاویرمیں بادلوں، غروب آفتاب اور پہاڑ کی چوٹیوں کی ایک ساتھ عکس بندی کی گئی ہے۔ پہاڑ کے وسط میں بہنے والی دلفریب آبشاریں اس کے فطری حسن میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔ بارش کے موسم میں اس علاقے کا قدرتی حسن اور بھی نکھر جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد اس علاقے کا رخ کرتی اور اس کے قدرتی حسن سے لطف اٹھاتی ہے۔

اس پہاڑ کی چوٹیاں، یہاں کا خوش گوار موسم، رنگا رنگ پرندے، پودے، جنگلات، اونچے لمبے درخت، بہتے جھرنے، زمین سے ابلتے چشمے، طلوع اور غروب آفتاب کے مناظرسیاحوں کے لیے بےپناہ کشش رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں