القدس: چاقو سے حملہ کے شبہ میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتون کو گولی مار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

القدس میں اسرائیلی پولیس نے چاقو سے حملہ کے معمولی شبہ میں فلسطینی خاتون کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ اسرائیلی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ القدس کے ایک ٹرین سٹیشن پر پولیس اہلکار کو چاقو مارنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور کو "بے اثر" کر دیا گیا۔

اسرائیلی پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ القدس کے جفعات هتحموشت ٹرین سٹیشن پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی اطلاع ملی۔ اس حملہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ مشتبہ خاتون کو ٹرین کے سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر بے اثر کر دیا تھا۔ یہ خاتون معمولی زخمی ہوئی ہے۔

صہیونی پولیس نے بتایا کہ بڑی تعداد میں پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اس جگہ کو گھیرے میں لے کر بند کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں