شیخ راشد کی وفات پر شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی بحرین کے بادشاہ سے تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ راشد بن صباح بن حمود بن صباح الخلیفہ کے انتقال پر بحرین کے بادشاہ کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پیغام میں کہا گیا ہمیں شیخ راشد بن صباح بن حمود بن صباح الخلیفہ کی موت کی خبر ملی ہے، اللہ ان پر رحم کرے ، ہم آپ اور مرحوم کے اہل خانہ سے بھرپور تعزیت کرتے ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شیخ راشد کو اپنی رحمت اور بخشش کی فراوانی سے نوازے

اور اسے اپنے کشادہ باغوں میں بسائے۔ بے شک ہم سب اللہ کے ہیں اور یقیناً ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق شیخ رشید حکمران خاندان کی کونسل کے رکن تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں