پانچ برین ڈیڈ افراد کے اعضا 8 سعودیوں کو عطیہ کردئیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے کے دوران پانچ دماغی موت کے شکار افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کے اعضا کو عطیہ کرنے کی منظوری دے دی اور اس ان اعضا سے 8 دیگر سعودی شہریوں کی جان بچا لی گئی۔

سعودی سنٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن ٹیم مکہ مکرمہ میں سکیورٹی فورسز کے ہسپتال، دمام کے الزہرہ ہسپتال اور ابو ظہبی میں کلیولینڈ ہسپتال میں پانچ برین ڈیڈ افراد کے اعضا کا عطیہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

46 اور 11 سال کی عمر کے ہارٹ فیل کے دو مریضوں کی جانیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرکے بچائی گئیں۔ ٹرمینل لیور فیل ہوجانے کے 36 سال اور 58 سال کی عمر کے دو مریضوں میں جگر ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ پلمونری ٹرمینل کی خرابی میں مبتلا 21 اور 31 سال کے دو افراد میں پھیپھڑوں کی پیوند کاری کردی گئی۔ گردوں کی تکلیف میں مبتلا 14 سالہ لڑکی اور ایک 45 سالہ شہری کے گردے تبدیل کردئیے گئے۔

سعودی سنٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طلال القوفی نے وضاحت کی کہ اعضاء کی تقسیم کا عمل طبی اخلاقیات کے مطابق کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں