الدرہ گیس فیلڈ میں سعودی عرب شراکت دار ہے: کویتی وزیر خارجہ

’’ایران اور عراق کے ساتھ سرحدوں کا ترجیحی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر نے تصدیق کی کہ الدرہ فیلڈ کے اثاثہ جات صرف کویت اور مملکت سعودی عرب کے درمیان مشترک ہیں۔ جبکہ "ایران اور عراق کے ساتھ سرحدوں کی حد بندی کے تنازعہ کو حل کرنا" حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر داخلہ نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے باقاعدہ اجلاس میں الدرہ فیلڈ کے حوالے سے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اس معاملے پر ان کی ایرانی ہم منصب سے بات چیت کے دوران پیش کیے گئے کویت کے واضح مؤقف کی تصدیق کی اور کہا کہ "ہم دونوں ممالک کے ساتھ اپنی ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ آف شور گیس فیلڈ کویت ،سعودی عرب اور ایران کے درمیان بحری سرحدی علاقے میں واقع ہے اور

1960ء کی دہائی سے ایران اور کویت کے درمیان تنازعے کا سبب بنا ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں