نرسری میں ننھے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو وائرل، لبنانی حکام متحرک

بچوں پر تشدد کرنے اور بے رحمانہ رویہ اپنانے پر دو خواتین گرفتار، نرسری کو بند کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے لوگوں کو دل دہلا دئیے۔ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ المتن ضلع کے الجدیدہ قصبے میں ایک نرسری کے اندر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے۔ انسانیت سوز طریقے سے بچوں کو رونے یا کھانے میں دیر کرنے پر پیٹا جا رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پورے ملک میں شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

گرفتار ہونے والوں میں 1979 کی پیدائش والی خاتون ’’ د، ح‘‘ اور 1985 سن پیدائش والی دوسری خاتون ’’ و ، ط، م‘‘ شامل ہے۔

ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے اس رویہ کی شدید مذمت کی۔ غم و غصہ میں مبتلا افراد نے بچوں کو پیٹنے والی خواتین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ویڈیو کے پھیلنے پر لبنان کے حکام حرکت میں آگئے اور انہوں نے ویڈیو میں نظر آنے والی اور بچوں کو بد سلوکی کا نشانہ بنانے والی دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔ سکیورٹی فورسز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دونوں خواتین کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔

خوفناک اور وحشیانہ مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے ک نرسری میں ایک آیا بے رحمانہ طریقے سے بچوں سے بدسلوکی کر رہی اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنا رہی ہے۔ حکام نے نرسری کو سیل کردیا ہے۔ نوعمروں کے مقدمات کی نگرانی کرنے والے جج جوئل ابو حیدر سے فوری طور پر نرسری کو بند کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں