ریاض سیزن کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز تاریخی باکسنگ میچ سے ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ریاض سیزن کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 28 اکتوبر کو ایک باکسنگ میچ سے ہو گا، اس ایونٹ کا شدت سے انتظار تھا، جس میں عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن، ٹائیسن فیوری، سابق الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (UFC) کے ہیوی ویٹ چیمپئن فرانسس گانو کے مد مقابل ہوں گے۔

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین الشیخ نے ایک بیان میں کہا کہ "ایسے مقابلوں سے اس ایونٹ [ریاض سیزن] کے لیے ایک نیا معیار قائم ہو گا، یہ ایونٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متوقع تفریحی سیزن میں سے ایک کی حیثیت برقرار رکھتا ہے۔"

2019ء میں آغاز کے بعد سے، ریاض سیزن دنیا بھر کے شہریوں، رہائشیوں، اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ یہ لوگ سیزن کے متعدد زونز سے لطف اندوز ہوئے جو مختلف تفریحی، موسیقی اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

ایک بیان کے مطابق، فیوری اور گانو کے درمیان میچ "ریاض میں ایک باقاعدہ باکسنگ رنگ میں، باکسنگ کے معیاری قوانین کے مطابق" ہونے کی امید ہے۔

فیوری نے میچ کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار اور اپنے حریف کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا۔ "میں اپنے حریف کو گھونسے مارنا بند نہیں کروں گا اور مصنوعی روشنیوں میں دوبارہ کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔ یہ ایک تاریخی مقابلہ ہو گا۔‘‘

گانو نے اپنی طرف سے کہا کہ وہ "گذشتہ تین سالوں سے رنگ میں ٹائسن فیوری کے ساتھ" میچ کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

گانو نے ایونٹ کے لیے ریاض سیزن اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "باکسنگ ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے، اور میں بہترین کھلاڑی کے خلاف لڑنا چاہتا ہوں۔ مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) کا بجا طور پر ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کے بعد، میرے لیے اس خواب کو پورا کرنے کا یہ ایک موقع ہے۔"

سعودی پریس ایجنسی (SPA) نے رپورٹ کیا کہ یہ اعلان منگل کو جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، اور ریاض سیزن کے چیئرمین ترکی الشیخ نے ایک بیان میں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں