سعودی کسٹمز کے ’فریش گریجویٹ‘ پروگرامز کی خصوصیات کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے رواں سال 2023ء کے لیے نئے گریجویٹ پروگرامز کا آغاز کیا ہے۔ گریجوایشن پروگرامزمیں "کیپیسٹی بلڈنگ" پروگرام کا چھٹا اور "امین" پروگرام چوتھا ایڈیشن شامل ہے۔

ان تربیتی پروگرامات کے انعقاد کا مقصد نئے فارغ التحصیل قومی کیڈرز کو پیشہ ورانہ عملی ماحول میں خصوصی پیشہ ورانہ علوم اور فنون کا اہل بنانا اور انہیں مملکت میں لیبر مارکیٹ کےلیے موثر اور کارآمد شہری بنانا ہے۔

کسٹمز اتھارٹی نے واضح کیا کہ تازہ گریجویٹ پروگرام اتھارٹی کی اکیڈمی کے ذریعے امریکن یونیورسٹی آف وارٹن اور ممتاز تعلیمی اداروں کے تعاون سے لاگو کیے جاتے ہیں۔ "کیپیسٹی بلڈنگ" پروگرام اپنے چھٹے ایڈیشن میں سعودی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ایلیٹ گریجویٹس کے لیے مختص ہے جس میں 25 سے زیادہ اسپیشلائزیشنز میں بیچلر یا ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کرنےوالے گریجوایٹس کو لیا جائے گا۔

اس میں بہت سے ٹریننگ ٹریکس شامل ہیں جن میں سب سے نمایاں قانونی امور، تجزیہ اور خطرات، آپریشنز، ریسرچ اور زکوٰۃ ایڈوائزری، ٹیکنیکل اور ڈیجیٹائزیشن سسٹم، اندرونی آڈیٹنگ، انسانی وسائل، مالی اور انتظامی امور، حکمت عملی اور ترقی، انجینئرنگ کے امور اور ادارہ جاتی مواصلات جیسے شعبے شامل ہیں۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے تمام دلچسپی رکھنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ پروگرامز میں داخلے کی ضروریات اور دونوں پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔ یہ معلومات کسٹمز اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ جنہیں "فریش گریجویٹ" پروگرامز کے صفحے پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں پروگراموں کے لیے درخواستیں 11 جولائی 2023 سے جمعرات 20 جولائی تک وصول کی جائیں گی۔

"فریش گریجویٹ" پروگرام تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے بہت سی تربیتی اور مالی مراعات کی بھی آفر کرتا ہے۔ ان مراعات میں سب سے نمایاں امریکن "وارٹن" یونیورسٹی کے تعاون سے تربیتی پروگراموں میں شرکت کرنا ہے۔

وارٹن یونیورسٹی کو دنیا میں لیڈنگ ایجوکیشن کےمیدان سرفہرست 10 اداروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا کی میڈیکل انشورینس، ہر ماہ ایک مالی انعام اور دیگر مراعات شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں