اکتوبر سے قبل نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کریں گے: ایردوان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کم از کم اکتوبر سے پہلے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کر سکے گا کیونکہ اس سے پہلے پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو ماہ کی پارلیمانی چھٹی ہے، اکتوبر میں ارکان پارلیمنٹ کے واپس آنے کے بعد بہت سی (دیگر) قانون سازی کی تجاویز پر بحث کی جائے گی۔

ایردوان نے بدھ کے روز مزید کہا کہ بہت سے بین الاقوامی معاہدے اور بہت سی قانون سازی کی تجاویز ہیں جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان سب تجاویز پر ان کی اہمیت کے مطابق غور کریں گے، لیکن ہمارا مقصد اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پارلیمنٹ اپنا اجلاس دوبارہ شروع کرے گی ۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کا سپیکر اس مسئلے کو ترجیح دینے پر راضی ہو جائے گا۔ بعض مغربی رہنماؤں نے امید ظاہر کی تھی کہ ترکیہ آنے والے ہفتوں میں توثیق کا عمل مکمل کر لے گا۔

واضح رہے ترکیہ کے صدر نے ایک سال تک رکاوٹیں ڈالنے کے بعد سویڈن کو امریکہ کی قیادت میں فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں