مدینہ منورہ میں شہری کنویں میں گرگیا، سول ڈیفنس اہلکاروں نے بازیاب کرالیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مدینہ منورہ میں ایک شہری میں گہرے کنویں میں گرگیا جس پر محکمہ سول ڈیفنس فوری طور پر متحرک ہوگیا۔ ادارہ کے اہلکاروں نے انتھک کوشش کے بعد شہری کو کنویں سے نکال لیا۔

المدینہ المنورہ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ایک شخص کے گہرے کنویں میں گرنے کے حادثے کے بعد ریسکیو سرگرمیوں کا آغاز کیا جس کی اطلاع سعودی سول ڈیفنس نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم افراد نے ایک ویڈیو کلپ بڑے پیمانے پر پھیلایا جس میں دکھایا گیا کہ مدینہ منورہ میں شہری دفاع کی ٹیموں نے مدینہ منورہ میں صویدرہ کے شمالی علاقے دثیر میں ایک آرٹیشین کنویں میں گرنے والے شخص کو بازیاب کرا لیا۔

آرٹیشین کنواں وہ ہے جو زمینی پانی نکالنے کے لیے کھودا جاتا اور پانی کو دو تہوں کے درمیان قید کر دیا جاتا ہے۔ جب زمین میں سوراخ کیا جاتا تو پانی خود بخود اوپر آجاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں