‘‘ منسف‘‘ کھا کر سونے کی جگہ بھی موجود، اردن کے ریسٹورنٹ نے انوکھی سہولت دیدی

اردن کی معروف ترین ڈش ’’منسف‘‘ کھا کر سستی بھی پیدا ہوجاتی ، اب ایک ریسٹورنٹ نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک ریسٹورنٹ نے انوکھی سروس متعارف کرا دی۔ معمول سے ہٹ کر ریسٹورنٹ نے اردن کی سب سے معروف ڈش ’’ منسف‘‘ تو کھانے کے لیے پیش کی ہی لیکن ساتھ ہی کھانا کھا کر سونے کی سہولت بھی فراہم کردی۔ لذیذ ’’ منسف‘‘ کھاتے ہوئے زیادہ کھالینے اور پھر سستی طاری ہوجانے کے بعد آرام کی خواہش پیدا ہونا فطری بات ہے۔

اردن کے اس ریسٹورنٹ نے عام سوچ سے ہٹ کر کھانے کا بعد پیدا ہونے والی خواہش پر بھی توجہ مرکوز کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اردن کے مشہور کھانے کی تیاری میں مہارت رکھنے والے ریسٹورنٹ نے ’’ منسف‘‘ ڈش کھانے کے بعد سونے کی سروس فراہم کی تاکہ اسے کھا کر گاہک کو جس سستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کا بھی پورا خیال رکھا جا سکے۔

ریسٹورنٹ کے مالک کے بیٹے عمر المبیضین نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ منسف کھانے کے بعد گاہک کی سستی اور پھر سونے کے لیے بستر پر جانے کے مزاج پر ہم نے سنجیدگی سے غور کیا تھا۔

درحقیقت ایسا ہی ہوا کیونکہ ریسٹورنٹ نے ہال کے اندر سونے کے لیے بستر فراہم کیے تھے تاکہ گاہک کھانے کے بعد آرام کر سکیں۔ ہم ہر گاہک کے جانے کے بعد بستروں کی صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ بہتر انتظام کی وجہ سے گاہکوں نے اس سہولت کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے۔

کھانے کے بعد کی خدمت

انہوں نے بتایا کہ ہمارا ریسٹورنٹ پورے علاقے میں ’’ منسف‘‘ کی تیاری میں مہارت رکھتا ہے۔ ہم نے 6 ماہ قبل ریسٹورنٹ کھولا تھا تاکہ سیاح اور عام شہری اردن کے اس روایتی کھانے کی محظوظ ہو سکیں۔ اب ’’ منسف‘‘ کو اس بہتر انداز میں پیش کرنا ہماری شناخت بن گیا ہے۔

منسف کیا ہے؟

اردن کے معروف کھانے ’’ منسف‘‘ کو اردنی سخاوت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ گورنریٹس میں سب سے مشہور ڈش ہے۔ اسے شادیوں اور دیگر تقریبات میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس ڈش کی تیاری میں چاول، بھیڑ کا گوشت اور جما ہوا دودھ استعمال کیا جاتا ہے۔

’’لبن الجمید‘‘ یا جمے ہوئے دودھ کو خاص طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔ اردن میں یہ دودھ تیار حالت میں بھی ڈبوں میں پیک ہوکر دستیاب ہوتا ہے۔

جنوبی اردن میں الکرک گورنریٹ کو جمید صنعت میں اردن کا سب سے مشہور شہر سمجھا جاتا ہے۔ اس شہر میں تیار اعلی معیار کے جمید کے باعث ہی جمید کا ایک نام ’’ جمید الکرکی‘‘ مشہور ہوگیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں