49 سال کا سعودی بچہ بن گیا، گاڑی کی چابی نگل گیا

گلے میں چابی پھنسنے سے دم گھٹنے لگا، قنفذہ شہر میں سعودی طبی ٹیم نے آپریشن کرکے جان بچائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں حیران کن طور پر ایک چالیس سال کی عمر کے شہری نے اپنی گاڑی کی چابی نگل لی۔ واقعہ قففذہ شہر میں پیش آیا۔ سعودی طبی ٹیم نے آپریشن کرکے نظام تنفس میں پھنس جانے والی اس چابی کو کامیابی سے نکال لیا اور شہری کی جان بچا لی۔

طبی ٹیم نے 15 منٹ کے آپریشن میں گاڑی کی چابی دوربین کے ذریعے نکالی۔

قنفذہ کی محکمہ صحت نے بتایا کہ مریض کی عمر 49 سال ہے۔ وہ ہوا کی نالی میں بندش کا شکار ہوگیا۔ اسے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ پہنچایا گیا۔ طبی معائنہ اور ایکسرے کے بعد واضح ہوا کہ گاڑی کی چابی سانس کی نالی میں پھنس گئی تھی۔ .

مریض نے علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے چابی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اسے نگل لیا تھا جس کے بعد اس کا دم گھٹنے لگا تھا۔ سعودی میڈیکل ٹیم نے پھنسی ہوئی دھاتی چیز کو نکالنے کے لیے دوربین کے ذریعے سرجیکل مداخلت کو ضروری سمجھا اور پھر آپریشن کیا گیا۔

مریض کو آپریشن کے شعبے میں فوری طور پر داخل کرنے اور دل کا مریض ہونے کی وجہ سے اس کی صحت کی دیکھ بھال کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اینڈو سکوپ کے ذریعے جراحی کی گئی اور چابی نکال لی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں