آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ میجر جنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں