آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سرکاری دورے پر ایران آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستانی فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے ہیں، جہاں وہ ایرانی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ امور، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا تھا، جہاں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی عیادت کی تھی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت دوحا معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے، توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں