سعودی عرب:پہاڑی ٹریک پرکار ریس کا مقابلہ، پاکستان سمیت کئی ممالک شریک

مملکت میں ہونے والے اس بین الاقوامی ایونٹ میں کاروں کے ذریعے کوہ پیمائی کے شوقین خواتین وحضرات کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں شہزادہ مشاری بن سعود پارک کی میزبانی میں منعقدہ پہاڑی علاقے میں کار ریس چیمپیئن شپ کے پہلے راؤنڈ کا آج ہفتے کے روز آغازہوگیا ہے۔ یہ مقابلہ دو روز تک جاری رہے گا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے مردو خواتین امیدواروں کی تعداد 50 ہے۔ تین کلو میٹر کے اس ٹریک میں شروع سے آخر تک 29 موڑ شامل ہیں۔ ہر امیدوار کو پہاڑی پر 340 میٹر کی بلندی تک چڑھنا ہوگا۔

مقابلے میں سعودی عرب کے علاوہ پاکستان، مصر، اردن، مراکش، ہسپانیہ اور لبنان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

کاروں کے ساتھ پہاڑی پر چڑھنے کا با قاعدہ آغاز کل اتوار سے ہوگا۔ آج پہلے روز مقابلے میں حصہ لینے والے ڈرائیوروں کی رجسٹریشن اور گاڑیوں کی تکنیکی جانچ کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔ اس موقعے پر مقابلے میں شریک امیدواروں کواحتیاطی اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ ریکونیسنس راؤنڈ اور مفت ٹرائل راؤنڈ بھی ہوا۔

تمام شرکاء پورے جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کررہے ہیں اور ہرایک نے اپنے طور پر مقابلے کی تیاری اور جیت کا عزم کیا ہے۔ اس سال ہونے والے اس مقابلے میں جیتنے والے خوش نصیبوں کے لیے بھاری مالی انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پہلے نمبر پرآنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو پچاس ہزار ریال کا انعام دیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیمپئن شپ سعودی ٹویوٹا چیمپئن شپ 2023 کے مقابلوں کا حصہ ہے، جس کا اہتمام اور نگرانی سعودی فیڈریشن آف آٹوموبائلز اینڈ موٹر سائیکلز، وزارت کھیل اور امارہ الباحہ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں