سعودیہ کو سامان کی اسمگلنگ سے متعلق دروغ گوئی کے مرتکب کویتی ٹویٹرصارف کی تلاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کی وزارت داخلہ ایک ٹویٹرصارف کی تلاش کررہی ہے جس نے اپنے ملک سے سعودی عرب کو اسمگل شدہ سامان کے بارے میں جھوٹ پھیلایا تھا۔

کویتی وزارت داخلہ نے ملک کی سرکاری ایجنسی ’KUNA‘ کے ذریعہ شائع کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ " وزارت داخلہ توہین کو قبول نہیں کرے گی اور جو بھی دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ "

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "کچھ سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ٹویٹرصارف کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توہین کرنے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اس واقعے کو خصوصی حکام کو بھیج دیا گیا اور اس کے حوالے سے تمام ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔"

کویتی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ قول و فعل سے بدسلوکی کو قبول نہیں کرے گی اور جو بھی سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے کسی کی توہین کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں