سعودی عرب کی کاروباری افراد کو نیوم پروجیکٹ میں شمولیت کی دعوت

بھارت میں ہونے والے جی 20 نوجوان کاروباری اتحاد سمٹ میں مفاہمفت کے اہم معاہدوں پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جی 20 میں سعودی رہنماؤں نے کاروباری افراد کو دعوت دی ہے کہ وہ مملکت میں متعدد کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے نئی دہلی [بھارت] میں ہونے والے جی 20 نوجوان کاروباری اتحاد سمٹ کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لئے مالی مدد پر بھی زور دیا۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وفد کے سربراہ ، پرنس فہد بن منصور نے ہنر مند افراد کو دعوت دی کہ وہ مستقبل کے شہر نیوم کی تعمیر میں حصہ لیں اور اس وقت اس منصوبے پر کام کرنے والے ایک ہزار سے زیادہ کاروباری افراد کے بڑھتے ہوئے گروپ میں شامل ہوں۔

سعودی وفد نے بات چیت کے مختلف سیشنوں، دوروں اور دوطرفہ ملاقاتوں میں حصہ لیا اور ابھرتے ہوئے تاجروں کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے کے لئے کئی اہم ایم او یوز اور تجاویز پر دستخط کیے۔

وفد میں وزارت سرمایہ کاری، نیوم انتظامیہ، وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز جنرل اتھارٹی، وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی ، ایس ٹی سی کمپنی کے ساتھ ساتھ کئی دیگر اسٹارٹ اپس ، کاروباری افراد اور سرمایہ کار شامل تھے۔

G20 YEA تقریباً 500,000 نوجوان کاروباریوں اور تنظیموں کا ایک عالمی نیٹ ورک ہے جو ان کی حمایت کرتے ہیں۔ (SPA)
G20 YEA تقریباً 500,000 نوجوان کاروباریوں اور تنظیموں کا ایک عالمی نیٹ ورک ہے جو ان کی حمایت کرتے ہیں۔ (SPA)

جی 20 نوجوان کاروباری اتحاد تقریبا 500،000 نوجوان کاروباری افراد اور تنظیموں کا عالمی نیٹ ورک ہے۔

اس کی ویب سائٹ کے مطابق، اتحاد ہر سال جی 20 سربراہی اجلاس سے پہلے "جی 20 کے ممبر ممالک کے لئے نوجوان کاروباری افراد کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے۔"

اس سال کے سربراہی اجلاس میں پائیدار اور جامع بین الاقوامی تجارت اور موثر معاشی طریقوں کو اپناتے ہوئے سبز توانائی میں منتقلی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں