جوہری ایران

ایٹمی معاہدہ پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران نے سفارتی ذرائع سے انحراف نہیں کیا انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے پر بات چیت کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔

پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے مستقبل قریب میں کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے لیکن امریکہ کو اس میدان میں اپنی مرضی اور عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے امریکی حکومت کو خطے میں سلامتی کو غیر مستحکم کرنے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خطے کے معاملات میں مداخلت تعمیری نہیں ہے۔ اس سے تناؤ بڑھتا ہے۔ ان کا ملک خطے میں "عظیم حساسیت" کے ساتھ اقدامات اور نقل و حرکت کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے اس بیان سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اتوار کے روز یہ بیان دیا تھا کہ امریکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کسی معاہدے کے قریب نہیں ہے۔ سلیوان نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن ابھی تک تہران میں قید چار امریکیوں کی رہائی کے لیے ایران کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکا ہے۔

گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے ساتھ عبوری ایٹمی معاہدے تک پہنچنے سے مکمل طور پر انکار کر دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک جوہری معاہدے کے بارے میں افواہیں غلط اور گمراہ کن ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں