عراق میں سعودی سرحد کے قریب کیپٹاگون پروڈکشن فیکٹری پکڑی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق نے کہا ہے کہ اس نے سعودی عرب کی سرحد کے قریب علاقے میں کیپٹاگون تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی ہے۔ عراق میں اس قسم کی فیکٹری پکڑی جانا ایسے ملک میں پیش آنے والا نادر واقعہ ہے جو غیر قانونی منشیات کی ترسیل کا روٹ بن گیا ہے۔

عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل سعد مان نے اتوار کو آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ آج اور شاید پہلی مرتبہ ایک لیبارٹری ملی ہے جہاں کیپٹاگون تیار کیا جاتا ہے۔

عراق طویل عرصے سے کیپٹاگون کے لیے ایک ٹرانزٹ ملک رہا ہے۔ کیپٹاگون ایمفیٹامائن جیسا مواد ہے جو مشرق وسطیٰ میں پھیل رہا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ عراق منشیات کے لیے صارفین کی منڈی بھی بن گیا ہے۔ وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبارٹری کو جنوبی صوبے متھانہ میں دریافت کیا گیا۔

وزارت نے کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا لیکن بتایا کہ اس سائٹ پر کیپٹاگون گولیاں بنانے کے سامان کے ساتھ ساتھ 27.5 کلو گرام خام مال بھی پکڑا گیا۔

عراق کے ساتھ ملے ہوئے دوسرے ملک شام اور لبنان میں بھی نشہ آور کیپٹا گون گولیوں کی بہتات ہو رہی ہے۔ عراقی حکام نے چھاپوں کو تیز کر دیا ہے۔ ان کارروائیوں میں کیپٹاگون سے متعلق نیٹ ورکس کو پکڑا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں