مصر: قاہرہ میں رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے 7 افراد ہلاک، 4 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آج سوموار کو حدائق القبہ کے علاقے میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق قاہرہ میں شہری دفاع کو مکاوی سٹریٹ پر ایک چار منزلہ عمارت کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یہ عمارت حدائق القبہ پولیس تھانے کی حدود میں تھی۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق شہری دفاع کے نیچے سے سات افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ چار زخمیوں کو علاج کے لیےہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں