سعودی عرب: تین برین ڈیڈ افراد کے اعضا کے عطیہ سے 11 مریضوں کو نئی زندگی مل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن ٹیم نے الجوف کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیزہسپتال، نجران کے کنگ خالد ہسپتال، مکہ مکرمہ میں سکیورٹی فورسز کے ہسپتال میں تین برین ڈیڈ افراد کے اعضا عطیہ کرنے کے نتیجے میں 11 مریضوں کو نئی زندگی دینے میں کامیاب ہوئی۔

اعضاء کے عطیے میں دو دل کی پیوند کاری کے آپریشن بھی شامل ہیں جس سے دو خواتین شہریوں کی جان بچائی گئی۔ ان مریضوں کی عمریں 46 اور 35 سال تھیں۔ ان کے ٹرمینل ہارٹ فیل ہونے کی تکلیف کو ختم کیا گیا۔ 63، 58 اور 25 سال کی عمر کے دیگرتین شہریوں کو جگر عطیہ کر کے جگر کی پیوند کاری کی گئی۔

ایک 56 سالہ مریض کے ٹرمینل ہیپاٹک کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

چار مریضوں کو پھیھپڑوں کا عطیہ کیا گیا۔ ان کی عمریں 66، 36، 33 اور 20 سال تھیں۔

ایک ستائیس سالہ خاتون کے ٹرمینل رینل انفیشیئنسی اور ہیمو ڈائلیسس سیشن ان کے لیے گردے کی پیوند کاری کراس کی جان بچائی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں