غلاف کعبہ کو ٹرکوں پرشاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے مسجد حرام تک لے جانے کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف موومنٹ اینڈ لاجسٹک سروسز ایجنسی نے خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کرنے اور شاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کو مسجد حرام تک ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

غلاف کعبہ کی نقل و حمل کے لیے ٹرکوں کا انتظام کیا گیا ہے جن پر غلاف کو حفاظتی اقدامات کےساتھ لادا جائےگا۔ غلاف کے مختلف حصوں کو ٹرکوں پر لادا جائے گا جس کے بعد انہیں مسجد حرام میں لے جایا جائے گا۔

نقل و حمل کے بیڑے کو جراثیم سے پاک کیا گیا ہے اور مرکزی گاڑی کے ساتھ ایک اضافی گاڑی بھی رکھی گئی ہے۔ ایک موبائل ورکشاپ بھی اس عمل کا حصہ ہے جسے تکنیکی عملے کی مدد حاصل ہے۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ہیڈ کوارٹر سے سازوں اور درزیوں کے لیے دو بسیں تیار کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں