اردن میں امتحانات کے دوران نقل کے لیے لاؤڈ اسپیکر تازہ ترین حربے کے طور پر استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امتحانات میں نقل کرنے کے لیے نکمے طلبا نت نئے نئے طریقے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اردن میں ایک ایسا ہی نیا حربہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ طلبا نے مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں کو نقل کے لیے استعمال کیا۔

البلقاء گورنری میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں پتا چلا کہ انگریزی کے پرچے کے دوران مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں کی مدد سے طلبا کی مدد کی کوشش کی گئی ہے۔

طلباء کو جوابات پہنچانے میں شامل لوگوں نے ہرممکن کوشش کی مگر اسکولوں کے سامنے سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ ناکام ہوگئیں۔ انہوں نے دوسرے طریقے سے سوچنے کی کوشش کی۔ وہ اسکولوں کے قریب موجود مساجد میں جاکر جوابات پہنچانے لگے۔ اندر سے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے بعد اذان کے لیے مقرر کیے گئے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اونچی آواز میں طلبا تک ان کے جوابات پہنچائے گئے۔

وزارت تعلیم کی طرف سے کارروائی

دوسری طرف وزارت تعلیم اس واقعہ پر خاموش نہیں رہی۔ وزارت تعلیم میں جنرل ایگزامینیشن کمیٹی نے کل منگل کو سلط میں 4 امتحانی مراکز کو دوسری جگہوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر.. اردن میں توجیہی طلباء کو دھوکہ دینے کے لیے مسجد کے لاوڈ اسپیکر  کا استعمال
ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر.. اردن میں توجیہی طلباء کو دھوکہ دینے کے لیے مسجد کے لاوڈ اسپیکر کا استعمال

اس فیصلے میں الکرامہ سیکنڈری سنٹر فار گرلز کو قصبہ السلط کے اندر خالدہ القرشیہ سیکنڈری سنٹر فار گرلز میں منتقل کیا گیا، گرلز عیرا سیکنڈری ہال نمبر کو خالدہ القرشیہ منتقل کیا گیا۔ سیکنڈری مکسڈ امتحانی ہال نمبر 1 کو ال یمامہ بیسک سینٹر میں منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف وزارت تعلیم کے ایک ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ جو بھی شخص بلقا میں امتحانات میں خلل ڈالنے میں ملوث ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ امتحان کے وقار کو مجروح کرنا اردن کے قانون کے تحت جرم ہے اور حکومت اس پر خاموش نہیں رہےگی۔

اردن کے وزیر اعظم بشر الخصاونہ نے مفرق گورنری کا دورہ کیا اور فرسٹ بیسک بوائز اسکول کے ہال میں عمومی ثانوی امتحانات کی پیشرفت کا معائنہ کیا۔اس کے بعد انہوں نے مفرق میں شاہ عبداللہ دوم اسکول فار ایکسی لینس فار بوائز کے ہال کا معائنہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں