مشرقی ریجن میں دو گاڑیوں میں تصادم، پانچ افراد ہلاک، آٹھ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں البطحا حرض روڈ [المعروف ہائی وے 10] پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

البطحا حرض روڈ دنیا کی سب سے لمبی سیدھی سڑک ہے جو مملکت کے 250 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے اور اس کے اردگرد ربع الخالی کا لق ودق صحرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہلال احمر، شہری دفاع اور روڈ سکیورٹی فورس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کی ہیں۔

مشرقی ریجن گورنریٹ نے بتایا کہ’سعودی عرب کی رجسٹریشن نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سات افراد پر مشتمل خاندان سوار تھا جبکہ اماراتی رجسٹریشن نمبر پلیٹ والی دوسری گاڑی میں بارہ افراد سفر کررہے تھے‘۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ایک گاڑی جل کر تباہ ہو گئی۔

گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کی دیکھ بھال کریں اور انہیں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں