نیا ھجری سال: امارات کے نجی اور سرکاری ملازمین کے لیے 21 جولائی کو بامعاوضہ چھٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

نئے اسلامی سال کے آغاز پر 21 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے نجی اداروں کے تمام ملازمین ایک دن کی بامعاوضہ چھٹی سے لطف اندوز ہوں گے۔

افرادی قوت اور ایمریٹائزیشن کی وزارت (MoHRE) کا یہ اعلان بدھ کو سامنے آیا۔ اس سے پہلے بھی وزارتوں اور وفاقی ملازمین کو ایسی ہی ایک چھٹی دی گئی تھی۔

MoHRE کے ایک بیان کے مطابق، "وزارت نے جمعہ، 21 جولائی 2023ء کو نئے اسلامی سال (1445ہجری) کے آغاز کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے نجی اداروں کے تمام ملازمین کو بامعاوضہ سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔"

چونکہ جمعہ کے ساتھ ہی ہفتہ اور اتوار، 22 اور 23 جولائی کو بھی معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی تو ملازمت پیشہ افراد تین دن کی طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی’’وام‘‘ نے قبل ازیں رپورٹ کیا کہ "فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن رسیوسز نے 1445 ہجری کے آغاز کے موقع پر تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کے لیے چھٹی کا سرکلر جاری کیا ہے جو اسلامی سال کے مطابق محرم کا پہلا دن ہو Aگا۔ ملک کے حکومتی اور نجی اداروں کے لیے سن 2023ء کی سرکاری چھٹیوں کے ایجنڈے سے متعلق کابینہ کی قرارداد کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔"

یہ دن اسلامی سال میں منایا جاتا ہے۔ یہ ہجری سال کے آغاز کا موقع ہوتا ہے۔ اس دن حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تھی۔

ہر مرتبہ ہجری سال کا آغاز چاند نظر آنے پر ہوتا ہے۔

2023ء کے لیے متحدہ عرب امارات کی تمام تعطیلات کی فہرست یہ ہے:
یکم جنوری: نئے سال کا آغاز
اپریل 20 تا 23: عید الفطر
27 جون: یومِ عرفہ
28 تا 30 جون: عید الاضحیٰ
21 جولائی: نئے اسلامی سال کا آغاز
29 ستمبر: عید میلاد النبی/حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا یومِ پیدائش
2 اور 3 دسمبر: متحدہ عرب امارات کا قومی دن

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں