’ایک ٹانگ سے محروم سعودی نوجوان ایاد جو فٹ بال چیمپین بننا چاہتا ہے‘

ایاد الذیاب ایک المناک حادثے میں اپنی ایک ٹانگ، ماں اور بہن کو کھو بیٹھا تھا۔ حادثے کے بعد اس نے پڑھائی دوبارہ شروع کردی ہے اور وہ ایک ٹانگ پر فٹبال کی مشق کررہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے ایاد الذیاب نامی نوجوان ایک المناک ٹریفک حادثے میں نہ صرف اپنے ایک پاؤں سے محروم ہوگیا تھا بلکہ حادثے میں اس نے جڑواں بہن اور ماں کو بھی کھو دیا تھا۔ تاہم اس نے اس دردناک حادثے کو بھلا کرخود کو ایک تعمیری اور کارآمد شہری بنانے کا عزم کیا ہے۔ اذیاب اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوچکا ہے مگراس کے باوجود اس نے اپنی پڑھائی دوبارہ شروع کردی ہے اور وہ فٹ بال چیمپیئن بھی بنا چاہتا ہے۔

حال ہی میں العربیہ چینل پر ایاد کے ساتھ پیش آنے والے المناک حادثے کا احوال نشر کیا گیا۔ العربیہ پر اس کی سٹوری نشرہونے کےبعد سعودی عرب کے کنگ فہد میڈیکل سٹی نے اس نوجوان کے بارے میں العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات چیت کی اور اس کے معاملے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ شاہ فہد میڈیکل سٹی کی طرف سے اس باہمت لڑکے کومصنوعی ٹانگ لگانے کی پیش کش کی ہے۔

ایک ویڈیو کے دوران ایاد کے والد نے اس حادثے کی تفصیلات بیان کیں جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کی موت واقع ہوئی تھی، جبکہ ایاد کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ پاؤں کی سرجری اور اس میں راڈ لگانے میں تاخیر کی وجہ سے اس کا پاؤں کاٹنا پڑا تھا۔ اس کے بعد بھائی اور دادی کی اجازت سے ایاد کا پاؤں کاٹ دیا گیا۔

اب ایاد ریاض کے کنگ فہد میڈیکل سٹی میں مصنوعی پاؤں کی تنصیب کا انتظار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاد کلب میں تیراکی کی مشق کرتا ہے اور اپنے پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے تاکہ وہ فٹ بال کھیلنے اور پریکٹس کرنے کے لیے واپس آ سکے۔ والد کا کہنا تھا کہ فٹ بال چیمپیئن بننا ایاد کا خواب ہے اور وہ اسے معذوری کے باوجود پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ نے بریدہ کے ابن عقیل پرائمری اسکول کی ایک ویڈیو نشر کی تھی جس میں اسکول کی طرف سے ایک طالب علم کا جشن منایا جا رہا تھا۔ یہ جشن ایاد کی اسکول اور کمرہ جماعت میں واپسی پر منایا گیا۔ ایاد کے ساتھ پیش آنے والے دردناک حادثے پر اس کے تمام ہم جماعت اور اساتذہ سب دکھی ہیں۔

ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب طالب علم ایاد الذیاب کا اساتذہ اور طلباء کی طرف سے والہانہ استقبال کیا اوراسے گلے لگایا۔ اس کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے مٹھائی اورپھول پیش کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں