حرمین ٹرین انتظامیہ نے مسافروں کو پریشانی پر معذرت کرلی، معاوضہ دینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین ٹرین مکہ مکرمہ سے جدہ کی جانب جاتی ہوئے فنی خرابی کی وجہ سے صحرا میں رک گئی تھی جس کی وجہ سے مسافروں کو 5 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ حرمین ٹرین کی انتظامیہ نے بدھ مکہ مکرمہ سے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ایئرپورٹ جدہ کے سفر کے دوران ٹرین کی خرابی سے متاثرہ مسافروں کو ایک ٹیکسٹ پیغام بھیجا ہے۔

انتظامیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عزیز کسٹمر، آج ہمارے ساتھ سفر کے دوران پیش آنے والی تکلیف کے لیے ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔ ہم آپ کی سمجھ کی تعریف کرتے ہیں اور قابل اطلاق پالیسی کے مطابق معاوضے کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے جلد ہی آپ سے رابطہ کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں