مکہ مکرمہ میں 10 ہسپتال اور 82 مراکز صحت عمرہ سیزن کے لیے تیار ہیں

تربیہ یافتہ کیڈرز اور تمام ضروریات سے لیس مراکز اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ ہیلتھ اسمبلی نے وزارت صحت کے زیر نگرانی تنظیمی منصوبوں کے مطابق عمرہ سیزن کے تناظر میں 10 ہسپتالوں اور 82 مراکز صحت کو بھرپور سہولیات کے ساتھ فعال کردیا ہے۔ تمام منسلک ہسپتالوں اور مراکز صحت کے آپریشنل منصوبوں کی تکمیل کے عمرہ سیزن کے لیے تیاری کا اعلان کیا گیا۔

10 ہسپتالوں اور 82 مراکز صحت میں تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ اجیاد ایمرجنسی ہسپتال مسجد حرام میں آنے والے معتمرین اور زائرین کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ حرم کی راہداریوں میں تین ایمرجنسی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ان مراکز میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے جدید ترین آلات فراہم کئے گئے ہیں۔

ہیلتھ کلسٹر نے مراکز کو تربیت یافتہ کیڈرز اور مطلوبہ ضروریات سے لیس کیا ہے۔ تمام ہسپتالوں اور مراکز کو بیرون ملک سے آنے والے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے تیار کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں