گرما کی تعطیلات میں اضافے سے متحدہ عرب امارات میں سیاحت کا فروغ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
6 منٹس read

پورے متحدہ عرب امارات میں ہوٹل مالکان نے سیاحوں کی آمد میں وافر اضافے کی رپورٹ دی ہے جبکہ ہوٹل کے رہائشی اور نئے سیاح موسم گرما کی پیشکشوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ساحلی قیام گاہوں سے لے کر شہروں میں واقع ہوٹلز تک پورے ملک میں گرم مہینوں کے دوران مہمانوں کو راغب کرنے کے لیے قیمتیں گھٹا دی گئی ہیں۔ ان رعایتی ڈیلز میں دیگر پیشکشوں کے ساتھ دبئی سمر سرپرائزز (ڈی ایس ایس) بھی شامل ہے جو پورے ملک میں جولائی اور اگست کے دوران سیاحوں کی بکنگ میں بڑی تعداد میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ کے پریمیئر ان ہوٹل کے علاقائی ڈائریکٹر برائے کاروبار، ایڈورڈ جیمینز نے العربیہ کو بتایا کہ "گذشتہ سال کی نسبت اس سال طلب میں اضافہ ہوا ہے، بالخصوص متحدہ عرب امارات میں طویل قیام کرنے والے مہمانوں کی بکنگ میں۔ بکنگ کے لیے ہماری موجودہ سر فہرست مارکیٹ UAE ہے، اس کے بعد ہندوستان، برطانیہ اور مصر ہیں۔ گذشتہ سال کی نسبت اس دفعہ جون سے ستمبر تک کی بکنگ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے کیونکہ مہمان بڑے ایونٹس مثلاً دبئی سمر سرپرائزز اور ہمارے ہوٹل کی حالیہ فلیش سیلز کا فائدہ اٹھاتے ہیں جس سے ہمیشہ طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔"

شہر کا تقریباً ہر ہوٹل خواہ وہ تھری، فور، یا اٹلانٹس، دی پام، اور پارک حیات دبئی جیسے فائیو سٹار ہوٹل ہی ہوں، ان گرمیوں میں بچوں کے لیے مفت ہیں۔ اس میں ایک بالغ فرد کے ساتھ کمرے میں دو بچے بلا معاوضہ رکھنے اور والدین کے ساتھ وہی کھانا کھانے اور اگر ہوٹل میں کڈز کلب موجود ہے تو وہاں مفت رسائی کی اجازت ہے۔

گرینڈ پلازا، موون اینڈ پک میڈیا سٹی کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر، ڈینی شرفین نے کہا کہ "گذشتہ سالوں کی نسبت 2023 میں گرما کی طویل تعطیلات میں ہم نے مہمانوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا ہے۔ طلب بہت زیادہ رہی ہے بالخصوص جی سی سی مارکیٹ سے لوگ اہل خانہ کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔ یہ مثبت اضافہ پورے دبئی کے ہوٹلوں میں 'بچوں کے لیے مفت' قیام کی مرہون منت ہے جو دبئی سمر سرپرائزز کا حصہ ہے۔ اس سے شہر کے رہائشیوں اور علاقائی مسافروں کو بہت زیادہ ترغیب ملتی ہے کہ وہ شہر میں ہوٹلوں کی میزبانی سے لطف اندوز ہوں۔

یو اے ای کے رہائشی اور جی سی سی کے چھٹیاں منانے والے افراد ان پیشکشوں کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں جو نظرانداز نہیں کی جا سکتیں، یہ ان کی پرسہولت اور پرلطف ترجیحات کو پورا کرتی ہیں۔ گرما کی طویل تعطیلات نہ صرف رہائشیوں کو سیر کا موقع فراہم کرتی ہیں بلکہ مقامی سیاحت کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ یو اے ای کے اندر ہی رہنے سے رہائشی، معیشت میں شرکت اور میزبانی کے شعبے کو فروغ دیتے ہیں۔

دبئی کی مثبت علاقائی اور عالمی شہرت نے ملکی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے مسافروں کو راغب کرتی ہے جس کے نتیجے میں سیاحوں کی آمد اور سیاحت سے متعلقہ مختلف شعبوں میں اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔ مہمانوں کی بکثرت آمد مقامی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرتی اور سیاحت کی صنعت کی مجموعی نشوونما اور بہتری کا سبب بنتی ہے۔"

دبئی اکانومی اینڈ ٹورازم کے فیسٹیول اینڈ ایونٹس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سہیلہ سقر عبید گباش نے العربیہ کو بتایا کہ "اس سال دبئی سمر سرپرائزز میں ہوٹلوں کی پرکشش ڈیلز بڑی تعداد میں دیکھنے کو ملی ہیں جنہوں نے رہائشیوں کو ترغیب دی ہے کہ وہ گھروں کے قریب تر مقامات پر اپنا پیسہ خرچ کریں۔ دبئی اپنی پرتعیش میزبانی کے لیے مشہور ہے اور ہر سال دبئی سمر سرپرائزز کے دوران ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ رہائشی اور مہمان کم قیمت میں، خصوصی آفرز اور پیکجز کے ساتھ دبئی کے عالمی درجے کے ہوٹلوں میں قیام کا تجربہ کریں۔

لگتا ہے اس سال پہلے سے بہت زیادہ رہائشی ڈی ایس ایس ڈیلز سے فائدہ اٹھا کر چند نہایت شاندار مقامات پر تعطیلات گذارنے کے لیے بکنگ کروا رہےہیں۔ یہ ڈیلز سال کے باقی حصوں میں شاید انہیں نہ ملیں۔ اس سال جو خاص بات دیکھنے کو ملی، وہ نہ صرف ہوٹلوں کی پرکشش ڈیلز ہیں - جن میں چوٹی کے چند فائیو سٹار ہوٹلز بھی شامل ہیں - بلکہ بچوں کے ساتھ لوگوں کو پیش کردہ ڈیلز بہت خاص ہیں جس میں تمام ہوٹلز بچوں کے لیے مفت ہو جاتے ہیں۔"

گباش نے کہا کہ "کئی مقامات پر ان ڈیلز کا مطلب ہے ہوٹل کی سہولت کے مطابق 11، 12، اور 13 سالہ بچوں کے لیے مفت قیام و طعام، مزید یہ کہ کم قیمت کرائے، اور اضافی ترغیبات مثلاً سپا سہولت پر رعایت، یا جمیرہ کے ہوٹلوں میں وائلڈ واڈی، یا مثلاً اماراتی مہمانوں کے لیے کمپنسکی مال میں سکائی دبئی کے لیے مفت انٹری۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دبئی آنے والے مہمانوں اور مقامی رہائشیوں کو بھی پتا چلے کہ گرمیوں میں یہاں دیکھنے اور کرنے کے لیے کتنا کچھ ہے۔

ہوٹلوں کی زبردست ڈیلز سے لے کر شاندار درون خانہ تفریح، موسیقی کی محافل، خریداری کی پیشکشیں، جیتنے کے مواقع تک اور بہت کچھ ہے۔ گرمیوں میں شہر کی بہترین چیزیں سامنے لانے کے لیے دبئی سمر سرپرائزز ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ دبئی اور امارات کی دیگر ریاستوں میں رہائشیوں کے لیے حقیقی ترغیبات کی فراہمی تاکہ وہ اپنے مقامی مارکیٹ میں ہی رہیں، اس کے علاوہ یہ ڈی ایس ایس ڈیلز بین الاقوامی مارکیٹ، بشمول جی سی سی ہمسایہ ممالک، کے مہمانوں کے لیے بھی بہت پرکشش ہیں۔ اور یہ بات یہاں کے ہوٹل مالکان، دکانداروں، اور دیگر کاروباروں کے لیے خوشخبری ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں