سعودی شہری دوستوں کو مدعو کرسکتے، ذاتی ویزٹ ویزا کے چار فوائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں حج و عمرہ کی وزارت نے "ذاتی وزٹ" ویزے کے فوائد سے آگاہ کیا ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب مدعو کر سکتے ہیں۔

دوستوں کو دعوت

جمعرات کو وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو "ذاتی وزٹ ویزا" کے ذریعے عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں مدعو کر سکتے ہیں۔

چار فائدے

وزارت نے وضاحت کی کہ اس ویزا کے 4 فوائد ہیں ۔ یہ ویزا ایک سفر یا کئی دوروں کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ اس ویزا سے عمرہ ادا کرنے کا موقع ملتا ہے۔ مسجد نبوی اور روضہ اقدس کی زیارت نصیب ہوتی ہے اور سعودی عرب کے تمام علاقوں اور شہروں کے سیاحتی اور تاریخی مقامات کے دوروں کا موقع ملتا ہے۔

ویزا کی دو قسمیں

ویزا کی دو قسمیں ہیں ۔ ’’سنگل انٹری پرسنل ویزا‘‘ کی میعاد 90 دنوں کے قیام کے ساتھ 90 دن تک بڑھ سکتی ہے۔ "ملٹی انٹری پرسنل ویزا" کی میعاد 90 دن قیام ہے اور یہ مدت 365 دن تک بڑھ سکتی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ وزارت خارجہ میں ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے "ذاتی ویزا" کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں