سعودی عرب: دادی کے قاتل پوتے کا قصاص میں سر قلم کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزرارت داخلہ نے بتایا ہے کہ کل جمعرات کو مملکت کے مشرقی علاقے میں اپنی دادی کے قتل میں سزائے موت کاٹنے والے مجرم کا قصاص میں سرقلم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مجرم نے اس وقت اپنی دادی کو قتل کردیا تھا جب وہ سو رہی تھی۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ شہری ریان بن سامی بن عبداللہ الدوسری نے اپنی دادی نمشہ الدوسری کو اس وقت سر پر لکڑی کے آلے سے متعدد بار مار کر ہلاک کیا جب وہ اپنے گھر میں سو رہی تھی، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی حکام نے مذکورہ مجرم کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کےدوران اس نے اقبال جرم کیا جس کےبعد اسے سزائے موت سنا دی گئی تھی۔ گذشتہ روز اس کی سزا پر عمل درآمد کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں