سعودی عرب: 40 منٹ سے حرکت قلب بند ایک غیر ملکی مریض کو بچالیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے حائل میں ماہر امراض قلب اس وقت ایک غیرملکی شہری کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے جب اسے ہسپتال میں لایا گیا تو اس کے دل کی دھڑکن رکی ہوئی تھی اور حرکت قلب بند ہوئے چالیس منٹ ہو چکے تھے۔

حایل ہیلتھ حکام نے تصدیق کی کہ کنگ سلمان سپیشلسٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم کو ایک فلپائنی باشندے کا کیس موصول ہوا جسے دل کا دورہ پڑا تھا۔ دل کا دورہ پڑنے کے دوران اس کے دل کے پٹھے کام کرنا چھوڑ گئے تھے۔

اس کیس کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی کہ ایکمو پرفیوژن ڈیوائس اور شہ رگ کے پمپ کے ذریعے تقریباً 40 منٹ تک کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی گئی۔

مریض کو انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا مزید علاج کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہ سلمان سپیشلسٹ ہسپتال کے ہارٹ سنٹر نے گذشتہ چھ مہینوں کے دوران 1,230 کیتھیٹرائزیشن آپریشن کیے، جبکہ کارڈیک کیئر نے 962 مریضوں کا علاج کیا اور 568 مریضوں کو علاج کی خدمات فراہم کی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں