نیتن یاہو اور محمود عباس اگلے ہفتے انقرہ کا دورہ کررہے ہیں: ترکیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اگلے ہفتے مختلف دنوں میں ترکی کا دورہ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان ترکیہ میں فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا الگ الگ استقبال کریں گے۔ رہنما صدر ایردوان کی دعوت پر ترکیہ آ رہے ہیں۔ ان رہنماؤں سے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ محمود عباس 25 جولائی اور نیتن یاہو 28 جولائی کو ترکیہ پہنچیں گے پہنچیں گے۔

جنین سے اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی
جنین سے اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی

خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر اسرائیلی حملہ دو دن تک جاری رہا۔ اس صہیونی حملے نے کیمپ کی سڑکیں اور گلیاں تباہ کر دیںاور ہزاروں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ اس اسرائیلی جارحیت میں 12 فلسطینی شہید اور ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا تھا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں