ابوظبی حکمران کے نمائندہ شیخ سعید بن زید آل نہیان کی طبیعت ناساز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ابو ظبی صدارتی عدالت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ابوظبی کے حکمران کے نمائندے شیخ سعید بن زید آل نہیان "صحت کے مسئلے سے دوچار ہیں"۔

وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بھائی ہیں۔ انہیں جون 2010 میں ابوظبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وہ ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظبی) کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'وام' کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: "ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے شیخ سعید بن زید النہیان کی طبیعت خراب ہے۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں