الاحساء میں ایک دھماکے کی آواز کے ساتھ گیس کا اخراج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں ایک ریستوران میں گیس کے اخراج کے نتیجے میں کم سےکم دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو سعودی عرب کے علاقے الاحساء کے قصبے الحلیلہ کے ایک ریستوراں میں ایک دھماکے کا منظر دکھایا گیا ہے جب ایک تیز چمک دیکھی گئی۔ یہ واقعہ ایک ریستوران میں کے اندر گیس لیک ہونے کا ہے۔

قریبی دکانوں میں سے ایک کے کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں ریسٹورنٹ سے ایک دھماکے کی جھلک دکھائی دے رہی تھی، جس کی وجہ سے آس پاس کی کئی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کچھ کاروں کو نقصان پہنچا۔

شہری دفاع نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی جب کہ دو افراد زخمی ہوئے۔انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

گیس لیکج کی وجہ سے کل ہفتے کی صبح ہونے والے دھماکے کی آواز سے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا، جب کہ عمارت کو خالی کرالیا گیا۔

متعلقہ حکام نے حادثے کے حالات اور وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت معمول پر آ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں