عمرہ انشورنس پالیسی کیا ہے اور کون کون سے زائرین اس کے مستحق ہوتے ہیں؟

چار صورتوں میں متاثر ہونے والے زائرین انشورنس کی مد میں ایک لاکھ ریال تک کی امداد حاصل کرسکتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب حج اور عمرہ پر جانے والے غیر ملکی زائرین کے عمرہ ویزہ کی فیس میں انشورینس کی فیس بھی شامل ہوتی ہے۔ چار نوعیت کے حادثات کی صورت میں متاثرہ ویزہ ہولڈر کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ انشورنس پالیسی بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے لازمی ہے۔ یہ ویزا فیس میں شامل ہوتی ہے اور اس کے حاملین کو جامع کوریج فراہم کرتی ہے۔

اس پالیسی میں صحت کی ہنگامی صورتحال، ہنگامی COVID-19 سے متاثر ہونا، عمومی حادثات اور اموات، جانے والی پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کی صورت میں متاثرہ شخص کو مالی امداد دی جاتی ہے۔

وزارت حج نے ایک معلوماتی انفوگرافک میں نشاندہی کی کہ انشورنس دستاویز سے 100,000 ریال تک کی رقم کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں