اردن نے شام سے آئے منشیات سے لدے ڈرون کو مار گرایا

ڈرون سے 2 کلوگرام کرسٹل برآمد، چند ماہ میں اردنی فوج نے ایسا چوتھا ڈرون گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی فوج نے چند مہینوں میں لگاتار چوتھی مرتبہ شامی سرزمین سے منشیات سے لدے ڈرون کے ذریعے اردن میں منشیات لانے کی سمگلروں کی کوششوں کو ناکام بنا دی۔ اردن کی سرحدوں کو زمینی اور فضائی راستے سے منشیات کے خطرے سے بچانے کی کوششوں کے سلسلہ میں اردنی فوج نے ڈرون کو مار گرایا اور قبضہ میں لی گئی منشیات کی تصاویر بھی میڈیا کو دکھائیں۔
اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک سرکاری فوجی ذرائع نے کہا کہ بارڈر گارڈ فورسز نے ملٹری سکیورٹی سروسز اور ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ڈرون کی شام کی سرزمین سے اردن کی سرزمین تک غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کا پتہ لگایا اور اسے اسے اردن کی حدود میں مار گرایا۔ طیارے سے 2 کلو گرام کرسٹل برآمد کرلیا گیا۔ ضبط شدہ اشیاء کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
اردن کے ماہر نفسیات کے مطابق منشیات (کرسٹل میتھ) کو ایک شدید، مہلک اور انتہائی خطرناک نشہ آور چیز ہے۔ یہ کیپٹاگون سے زیادہ نشہ آور اور خطرناک ہے۔ کرسٹل کرسٹل میتھمفیٹامین کا عام نام ہے۔ یہ ایک طاقتور اور نشہ آور دوا ہے جو مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں