سعودی وزیر سیاحت نے وادی ترج ڈیم کی جھیل میں کشتی چلائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے عسیر کے علاقے کے دورے کے دوران کشتیوں میں سے ایک کشتی کے تجربے سے لطف اندوز ہوئے۔ ان کی ویڈیو سوشل اور مرکزی میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ سعودی وزیر سیاحت کے ساتھ ان کے نائب شہزادی ھیفاء بنت محمد اور دیگر افراد بھی تھے۔

اس علاقے کے کچھ نوجوان اپنی کشتیوں سے انہیں سلام بھیجنے کے خواہش مند تھے۔ اس لیے وزیر نے ان سے بات چیت کی اور ان سے ان کا حال پوچھا۔ نوجوانوں کی خواہش تھی کہ وہ جھیل میں کشتی چلانے کا لطف اٹھائیں۔

وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ ان مقامات کا ایک امید افزا مستقبل ہے اور یہ مقامات ترقی کی مستحق ہیں۔ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا عسیر کے اپنے دورے کے دوران میں نے تنومہ کا دورہ کیا تاکہ کشتیاں چلانے کے تجربے سے لطف اندوز ہوا جا سکے۔ وادی ترج ڈیم کی جھیل میں ایک نیا تجربہ کیا ۔ اس جھیل کا مستقبل امید افزا ہے اور یہ مقام ترقی دئیے جانے کے قابل ہے۔

دورے کے دوران
دورے کے دوران

وزیر نے "عسیر کی گرمی" کے سیزن کی کچھ سرگرمیوں اور اس سیزن میں نجی شعبے کے ممتاز پروجیکٹوں کے فعال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ترحاب، مدهال اور سيّر جیسے مقامات پر سرگرمیاں شروع ہونے کو امید افزا قرار دیا۔

وزیر کا روئنگ بوٹ چلانے کا تجربہ صرف ایک تفریحی سرگرمی نہیں تھی بلکہ یہ ملکی سیاحت کو فروغ دینے اور سعودی عرب میں خوبصورت سیاحتی علاقوں کی تلاش میں سرکاری اداروں کی دلچسپی کا بھی اظہار تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں