یمن: تیز آندھی سے ایئرپورٹ کو نقصان ، 8 افراد زخمی

ایئرپورٹ کے اگلے حصے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، یمنی ایئر لائنز کے دو طیاروں کو بھی نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں عدن انٹرنیشل ایئرپورٹ پر تیز آندھی سے بڑا نقصان ہوگیا۔ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ایئرپورٹ کی عمارت کو بڑا نقصان ہوا۔ عدن ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر عبدالرقیب العمری نے رائٹرز کو بتایا کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے دباؤ کے نتیجے میں آنے والے طوفان کی وجہ سے 6 مسافر اور ایئرپورٹ کے دو ملازم زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

الععمری نے کہا کہ طوفان سے ایئرپورٹ کی دیوار کا کچھ حصہ تباہ ہوگیا۔ ٹرمینلز کی چھتوں، ایئرپورٹ بلڈنگ کے شیشے کے اگلے حصے اور ایک فائر انجن کو شدید نقصان پہنچایا ۔ یمنی ایئر لائنز کے دو طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

یمن کی عالمی تسلیم شدہ حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالسلام حامد نے کہا کہ عدن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک جاری ہے اور معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

12

عدن میں پیر کی صبح کے وقت تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ایک طوفان آگیا تھا جس سے متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ خاص طور پر خستہ حال مکانات کو نقصان ہوا۔ بہت سے بل بورڈز گر گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں