ابوظبی حکمران کے نمائندہ شیخ سعید بن زید آل نہیان انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ ابوظبی کے حکمران کے نمائندے شیخ سعید بن زید آل نہیان انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی تھے۔

صدارتی ایوان نے تین دن کے لیے سرکاری سوگ اور اماراتی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔



شیخ سعید کو جون 2010 میں ابوظبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔

مرحوم ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق رکن اور میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظہبی) چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

22 جولائی کو، ان کے انتقال سے پانچ دن پہلے، صدارتی دربار نے اعلان کیا تھا کہ شیخ سعید "صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم برادر ملک متحدہ عرب امارات، شاہی خاندان اور یو اے ای کی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں