سعودی قیادت کا امارات کے صدر سے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق شاہ سلمان نے تعزیتی پیغام میں تحریر کیا کہ ’ہمیں آپ کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ ہم آپ سے اور متحدہ عرب امارات کے برادر عوام اور متوفی کے خاندان سے دلی رنج وملال اور سچی ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شیخ سعید کے ساتھ فضل وکرم اور رحمت کا معاملہ فرمائے انہیں جنت میں اعلی مقام سے نوازے اور آپ کو ہر بلا سے اپنی حفاظت میں رکھے‘۔

دوسری جانب ولی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے نام تعزیتی پیغام میں شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی موت پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں شیخ سعید بن زاید آل نہیان کا 58 برس کی عمر میں جمعرات کی صبح انتقال ہو گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں