قرآن کریم کی بے حرمتی، سعودی عرب کا ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ نے جمعہ کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ڈنمارک کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اور کوپن ہیگن میں قرآن کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے خلاف احتجاجی نوٹ بھی سونپا ہے۔

اس ہفتے کے اوائل میں متعدد اسلام مخالف افراد نے کوپن ہیگن میں عراقی، مصری اور ترکی کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ احتجاجی میمورنڈم میں ڈنمارک کی مملکت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان ذلت آمیز کارروائیوں کو روکے جو تمام مذہبی تعلیمات، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ ڈنمارک نے مذاہب کے درمیان نفرت کو ہوا دینے والی ان تمام کارروائیوں کو "دوٹوک" انداز میں مسترد کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں