مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے معتمرین کو خدمات کی فراہمی تیز کردی گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی نے عمرہ سیزن کے ساتھ مل کر اپنی خدمات تیز کر دی ہیں ۔ تربیت یافتہ اور تیار انسانی کیڈرز پر انحصار کرتے ہوئے زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ایجنسی عمرہ سیزن کے دوران پہلے زائرین کی آمد کے ساتھ ہی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنی روزمرہ کی کوششوں کو دوگنا کر دیتی ہے ۔ مسجد نبوی کو صاف کرنے، اسے پاکیزہ ترین قسم کے عطروں سے معطر کرنے کے پروگراموں کو تیز کیا جارہا ہے۔ بخور اور خوشبو سے ماحول کو معطر کردیا گیا ہے۔

مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہت اہمیت دیتی اور آنے اور جانے والے زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ تربیت افراد آنے والوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ سہولیات کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے سائنسی اسباق اور الیکٹرانک سکرینز کے ذریعے زائرین کو ہدایات فراہم کی جارہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں