اردن کے ’’ جرس میلے‘‘ میں سعودی جُبہ ’’ بشت حساوی‘‘ کی سلائی کا مظاہرہ

ایک بشت حساوی کو درست طور پر تیار کرنے کے لیے 8 افراد لگاتار 15 سے 20 روز کام کرتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اردن کی ہاشمی مملکت میں کلچر اور آرٹس کا ’’جرس فیسٹول‘‘ 2023 جاری ہے ۔ فیسٹول میں سعودی پویلین نے دستکاری کے فن پر مبنی اشیا کی نمائش کی۔ اس دوران پویلین میں سعودی گورنری الاحسا میں بننے والے مشہور و معروف ’’ بشت حساوی‘‘ کو ہاتھوں سے بُن کر دکھایا گیا۔

اردن کے تاریخی شہر جرس میں 26 جولائی سے 5 اگست تک منعقد ہونے والے فیسٹیول کے 37 ویں سیشن میں اپنی شرکت کے دوران ’’ بشت حساوی‘‘ کی بُنائی کے ماہر حبیب بوخضر نے بشت حساوی کی مختلف شکلیں پیش کیں۔ الاحساء گورنریٹ کے حوالے سے یہ ایک مشہور دستکاری ہے۔ بشت کی شکلوں میں ’’ الدقۃ الملکیۃ‘‘ ، ’’ المخموس‘‘، ’’المسوبع‘‘ اور ’’المتوسع‘‘ کے ڈیزائن نمایاں ہیں۔ ان کی سلائی میں بہترین قسم کے تانے بانے ہوتے ہیں۔ سونے کی ملمع کاری اور چاندی کے بٹنوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بوخضر نے وضاحت کی کہ ایک بشت حساوی کو درست تفصیلات کے ساتھ سلائی کرنے میں 15 سے 20 دن لگتے ہیں۔ اس سلائی میں 8 افراد یکے بعد دیگرے سلائی کرتے ہیں۔ بٹنوں کو خوبصورت بنانا خود ایک خاص فن ہوتا ہے۔ عربی جُبہ جسے بشت کہا جاتا ہے مبں استعمال ہونے والے مواد کا ماخذ سنہرے دھاگوں کی کوالٹی اور پائیداری کی وجہ سے ہے۔ ان دھاگوں پر 22 قیراط کے سونے کی چڑھائی کی گئی ہوتی ہے۔

جرش فیسٹیول میں سعودی پویلین نے جمعرات 27 جولائی کو زائرین کے لیے اپنے دروازے کھولے۔ پویلین میں زائرین کو مملکت کی تہذیب اور ورثے کی تصاویر فراہم کی گئیں۔ اس کے قدیم ورثے کو نقصان اور معدوم ہونے سے بچانے کی کوششیں کی گئیں۔

اردن کے اس فیسٹول میں سعودی عرب کے تین ثقافتی اداروں نے حصہ لیا۔ یہ ادارے تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی، ہیریٹیج اتھارٹی اور میوزک اتھارٹی ہیں۔

فیسٹیول میں سعودی عرب کی جانب سے عربی شاعری کے سال اور آثار قدیمہ کے چٹان کے نوشتہ جات پر ایک مختصر پیشکش کی گئی۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور یونیسکو میں رجسٹرڈ عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات کو اجاگر کرنے والی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ آج اتوار 30 جولائی کو جرس میں جنوبی سٹیج پر ایک کنسرٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں