سعودی عرب: القصیم کی کھجوریں یورپی منڈی پر چھا گئیں

یورپی ممالک کو سعودی عرب کی طرف سے برآمد کی جانے والی اشیاء میں 50 فی صد القصیم کی کھجوریں ہیں جب کہ باقی پچاس فی صد دیگر اشیاء ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

’العربیہ‘ چینل نے سعودی عرب کے علاقے القصیم کی کھجوروں کے حوالے سے ایک رپورٹ نشر کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القصیم میں کاشت کی جانے والی کھجوریں اپنے معیار کے اعتبار سے منفرد خصوصیات کی حامل ہیں اور بیرون ملک بالخصوص یورپی ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔

بیرون ملک کھجوروں کی مارکیٹنگ میں مہارت رکھنے والے یوسف الدخیل نے کہا کہ القصیم کھجوریں پہلے ہی یورپی مارکیٹ پر چھائی ہوئی ہیں اور اسپین کے علاوہ ناروے اور سویڈن جیسے نئے ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ برآمدات کی شرح میں اضافے کی شرح 20 فیصد تک پہنچ جاتی ہے، کیونکہ دنیا بھر کے ممالک کو مملکت کی کھجور کی برآمدات تین لاکھ 20 ہزار ٹن سالانہ ہوتی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یورپ کو دو قسم کی کھجوریں الخلاص اور السکری برآمد کی جاتی ہیں جو یورپی منڈیوں میں مملکت کی کل برآمدات کا تقریباً 50 فیصد ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں