شہزادی رجوہ کی اردنی ولی عہد اور انکے بھائی کے ساتھ نئی تصویر آ گئی

زیر گردش تصویر اردن کی شہزادی عالیہ الحسین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شائع کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سرگرم کارکنوں نے اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ کی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین کی نئی تصویر پر بڑے پیمانے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ تصویر اردن کی شہزادی عالیہ الحسین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ انہوں ے لکھا کہ "پیارے شہزادے الحسین، شہزادی رجوہ اور شہزادہ ہاشم کے ساتھ، اللہ سب کو سلامت رکھے"

شہزادی عالیہ اردنی ولی عہد کی خالہ اور مرحوم اردنی بادشاہ شاہ حسین بن طلال کی بیٹی ہیں۔ ان کی ماں شہزادی دنیا بنت عبد الحمید ہیں۔

اردن کے ولی عہد نے یکم جون کو نوجوان سعودی خاتون رجوہ کے ساتھ شادی کی تھی۔ شاہی خاندان کی شادی کی تقریبات کو پوری دنیا میں دیکھا گیا تھا۔ دنیا بھر کی بڑی شخصیات اس شادی میں مدعو تھیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں