بیوی نے دوسروں کی مدد سے شوہر کو مارنے کا منصوبہ بنایا

عراق میں قتل کی لرزہ خیز واردات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کردستان عراق میں بیوی کے اپنے شوہر کو قتل کرنے کی گھناؤنی واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔

کردستان ریجن کی سکیورٹی ایجنسی آسایش نے کل اتوار کو واردات میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

"شفق نیوز" ایجنسی کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق، "تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی کہ تینوں افراد سلیمانیہ شہر میں 41 سالہ شہری صمد عارف محمد کو قتل کرنے کے مرتکب ہوئے۔ انہیں 6 جون 2023 کی رات کو اپنے گھر کے اندر چار گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کی بیوی نے دو دیگرافراد کے ساتھ مل کر جرم کی منصوبہ بندی کی جنہوں نے قتل کو انجام دیا۔

ایجنسی نے بتایا کہ جرم کی وجہ سماجی مسئلہ تھا، تینوں افراد کو عراقی تعزیرات کے آرٹیکل 406 کی بنیاد پر عدالتی احکامات کے تحت حراست میں لیا گیا.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں